ویرات کوہلی نے بھی کشمیر کی آصفہ کے بہیمانہ قتل کیخلاف آواز بلند کردی
ذیشان مہتاب منگل 17 اپریل 2018 17:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔رواں سال جنوری میں ہونے والے اس واقعے نے لوگوں کی توجہ اس وقت اپنی طرف کھینچی جب لوگوں نے سوشل میڈیا پر بچی کی لاش دیکھی اور ملزم نے ہندو کمیونٹی کے حق میں احتجاج شروع کیا۔ بالی ووڈ سمیت کئی لوگوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جبکہ کچھ لوگوں اور سیاستدانوں نے اس واقعے کو سیاسی اور مذہبی رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدیدمذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” میر ا تمام ہندوستانیوں سے صرف ایک سوال ہے کہ اگر خدا نہ کرے ایسا واقعہ آپ کے خاندان میں کسی کے ساتھ ہو تو کیا آپ سائیڈ پر کھڑے ہوکر دیکھتے رہیں گے یا مدد کریں گے ؟،میرے خیال میں ایسی چیزیں جان بوجھ کر ہونے دی جاتی ہیں اور لوگ بھی ایسے واقعات پر کوئی اعتراض نہیں کرتے کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آنے میں کوئی بڑی بات نہیں ہے ، ان کے خیال میں وہ کسی لڑکی کے ساتھ ایسی گھناﺅنی حرکت کرکے بچ سکتے ہیں کیوں کہ سیاستدان بھی ان کی حمایت کریں گے ،یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے کے کچھ لوگوں کے ذہنوں میں لڑکیو ں کے ساتھ پیش آنے والے ایسے واقعات کو قابل قبول سمجھا جاتا ہے جو ناقابل قبول ہے اور مجھے ایسے معاشرے کا ایک حصہ ہونے پر افسوس ہے ،میرا خیال ہے کہ ہمیں زیادہ میچورہونے کے ساتھ یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ اگر ہمارے ساتھ یہ ہو تو ہمارا ردعمل کیا ہوگا؟ “۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 17:06:11
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
آئیگا سویٹیک اور ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی