پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری

منگل 17 اپریل 2018 17:34

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق اس سال بھی پاکستان رگبی یونین ہزاروں کی تعداد میں سکولو ں و کالجوں کے کھلاڑیوں کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی سکھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں کوچ ظہیر الدین بابر نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کو رگبی کے رموز و اوقاف سکھائے ۔

گورنمنٹ گرلز کالج گجرخان اسلام آباد میں چھٹی سے لے کر دسویں تک 400 کے قریب گرلز کھلاڑیوں کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت لیکچر زور عملی تربیت بھی دی گئی۔ اس کے بعد جی ایٹ فور میں گرلز سیکنڈری سکول اسلام آباد میں 50 بوائز اور 50 گرلز کو گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی کے کھیل کے رموز واوقاف سکھائے گئے۔ کوچ ظہیر الدین بابر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کھیل کو سمجھنا چاہتی ہے۔ گرلز کا رگبی کی طرف رسپانس لیول بہت ہی اچھا رہا۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 17:34:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :