ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے نو رکنی قومی ٹیم سمیت چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کا اعلان

منگل 17 اپریل 2018 19:10

ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے نو رکنی قومی ٹیم سمیت چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے نو رکنی قومی ٹیم سمیت چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نو رکنی سکواڈ میں اویس ارشاد (گول کیپر)، وقاص احمد (کپتان)، علی رضا، محبت الله (نائب کپتان) جبکہ کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین اور حماد انجم شامل ہیں جبکہ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں محمد عبدالله، عبدالرحمان، اویس امین اور ابرار احمد شامل ہیں۔ واضح ایونٹ 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 19:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :