قومی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے

منگل 17 اپریل 2018 19:39

قومی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسرشپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے، تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلئے لاس ویگاس جائوں گا۔ متھالین نے کل 37 مقابلوں میں سے 35 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں اور دو میں انہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب وسیم نے آٹھ مقابلوں میں سے تمام میں کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 19:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :