قومی ڈس ایبلڈ ٹیم رواں برس جولائی میں انگلینڈ میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی

منگل 17 اپریل 2018 19:39

قومی ڈس ایبلڈ ٹیم رواں برس جولائی میں انگلینڈ میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم رواں برس انگلینڈ میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت کرے گی، سیریز 6 سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امیرالدین انصاری نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پنٹینگولر کپ اور نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا اور انہی کھلاڑیوں میں سے ہم نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کا چنائو کیا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ٹیم بہترین تیاری کے ساتھ انگلینڈ جائے تاکہ بہترین نتائج دے کر وطن لوٹے۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 19:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :