فواد عالم کا ٹیم کیلئے گھربیٹھ کرنیک تمناؤں کا اظہار

منگل 17 اپریل 2018 20:05

فواد عالم کا ٹیم کیلئے گھربیٹھ کرنیک تمناؤں کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)بہترین فٹنس کیساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنزکے انبارلگانے والے ٹیسٹ کرکٹرفواد عالم نے قومی کرکٹ ٹیم سے باہرجانے پر کہا ہے کہ میں گھر میں بیٹھ کر سب کیلئے خوشی کااظہار کروں گا۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد عالم نے کہا کہ اسکواڈ کے تمام ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں،میں گھر بیٹھ کرااپ سب کیلئے خوشی کااظہار کروں گا۔

اللہ کے حکم اور ٹیم کی کوششوں سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوگی‘‘۔

(جاری ہے)

دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف شامل ہیں۔آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔پاکستان اورآئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوگا،انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون کو کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 16رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 20:05:55