چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ ؛شرکت کیلئے پاکستان ٹیم (کل)آسٹریلیاروانہ ہو گی

ٹیم بھارتی ٹیم کو شکست دینے کیلئے پرعزم

منگل 17 اپریل 2018 20:05

چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ ؛شرکت کیلئے پاکستان ٹیم (کل)آسٹریلیاروانہ ہو گی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کبڈی ٹیم (کل)بد ھ کو آسٹریلیاروانہ ہو گی پاکستان کبڈ ی ٹیم میں 11کھلاڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔پاکستان کی کبڈ ی ٹیم بھارتی ٹیم کوچت کر نے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق آسٹریلیا میں ہو نیوالے چھٹے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی کبڈی ٹیم (آج)بدھ کو آسٹریلیا روانہ ہو گی ورلڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ پہلی مرتبہ آسٹر یلیامیں ہو رہا ہے پہلے 5ٹورنا منٹ بھارت میں ہو ئے چھٹے ٹونامنٹ میں پاکستان ،بھارت، کینیڈا،آسٹریلیا،نیوزلینڈ سمیت 8کبڈی کی ٹیمیں شا مل ہو نگی پاکستان کبڈی کا ایشیئن چیمپیئن ہے ورلڈ کپ کبڈ ی ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والی کبڈی ٹیم میں 11کھیلا ڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے پا کستانی کبڈی ٹیم بھارت کی کبڈی ٹیم کو چیت کر نے کیلئے پرعزم ہی
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 20:05:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :