19واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ : واہ پاور نے چوہدری سپورٹس کو 77 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 17 اپریل 2018 20:41

19واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ : واہ پاور نے چوہدری سپورٹس کو 77 رنز سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا ریجنل سیمی فائنل میچ چوہدری سپورٹس اور واہ پاور کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔ میچ سے قبل مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو عامر کیبلز عامر الیاس بٹ کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ ولید یعقوب ہمراہ تھے۔ واہ پاور نے چوہدری سپورٹس کو 77 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واہ پاور کے کپتان محمد مجتبیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے۔ عامر صدیق نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔ آصف نعیم 54، یوسف خان 42، خرم شہزاد 38 اور راشد لطیف جونیئر نے 32 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

چوہدری سپورٹس کی طرف سے طارق حسین نے 4/54، آغا نوید 2/50 ، اول خان 1/39 اور جاوید حفیظ نے 1/47 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں چوہدری سپورٹس 29.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 224 رنز بناسکی۔ جاوید حفیظ نے 49، عابد شیخ 46، عاصم مقصود 28 اور اول خان نے 47رنز بنائے۔ واہ پاور کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر صدیق نے 4/34 ، محمد مجتبیٰ 4/41 اور راشد لطیف جونیئر نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔ ضمیر احمد، احمد شہاب امپائر، خالد نیازی میچ ریفری جبکہ محمد عارف سکورر تھی
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 20:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :