پاکستان کرکٹ کپ 25 اپریل سے چھ مئی تک کھیلاجائے گا

منگل 17 اپریل 2018 21:32

پاکستان کرکٹ کپ 25 اپریل سے چھ مئی تک کھیلاجائے گا
فیصل آباد۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ کپ 25 ۔اپریل سے چھ مئی تک کھیلاجائے گاجس میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ڈپٹی کمشنرسلمان غنی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندوں سے میٹنگ کرکے پاکستان کرکٹ کپ کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ اپریشن شفیق احمد ‘ مینجر مارکیٹنگ احمدرضا ‘ سیکورٹی مینجر یونس بٹ ‘ ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم ‘ کیئرٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر اور صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن چوہدری انور موجود تھے ۔

اس موقع پر بتایاگیا کہ پاکستان کرکٹ کپ کے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز میں پنجاب ‘ سندھ ‘ بلوچستان ‘ خیر پختوانخوا اورفیڈرل ایریا کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی اور کرکٹ میچ روزانہ اڑھائی بجے دن سے شروع ہو کر رات سوا گیارہ بجے تک کھیلا جائیگا جس کے لئے 100 اور 200 روپے کاٹکٹ فروخت ہوگا جبکہ فائنل کا ٹکٹ 150 اور 300 روپے میںملے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ پاکستان کپ کے انعقاد کے لئے اقبال سٹیڈیم میں عمدہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شائقین کرکٹ کوبہترین ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کاموقع ملے ۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 21:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :