کرکٹ اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے پر کام شروع

ٹورنامنٹ کے چوتھے سیزن میں اس کے میچز اضافی وینیوز پر منتقل ہوجائیں گے ،ْ نجم سیٹھی کا عندیہ

بدھ 18 اپریل 2018 13:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد ان کرکٹ وینیوز کو اس طرح تیار کرنا ہے کہ یہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کا بھی انعقاد ہوسکے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس حوالے سے کہا کہ کرکٹ بورڈ اگلے تین برسوں کے دوران پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر تقریباً ایک ارب روپے (86لاکھ امریکی ڈالر) خرچ کرے گا۔

گزشتہ ماہ پی سی بی چیف نجم سیٹھی نے اشارہ دیا تھا کہ پی ایس ایل 2019کے آدھے میچز پاکستان میں کرائے جائیں گے، یعنی ٹورنامنٹ کے چوتھے سیزن میں اس کے میچز اضافی وینیوز پر منتقل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس حوالے سے جن وینیوز کا ذکرکیا اس میں ممکنہ طور پر نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی اسٹیڈیم اور پشاور اسٹیڈیم شامل ہیںاس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اضافی انوسمنٹ کا مقصدان اسٹیڈیمز کے انفراسٹرکچر کو بہتر بناناہے کیونکہ کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ میچز کرائے جائیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جبکہ زمبابوے ٹیم 2015میں محدود اوورزکی ایک سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئی تھی۔اسی طرح آئی سی سی ورلڈ الیون کا پاکستانی کرکٹ شائقین نے گزشتہ برس لاہور میں بھرپور خیر مقدم کیا تھا البتہ یہ تمام میچز لاہور یا کراچی تک محدود رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/04/2018 - 13:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :