روس میں ریچھ کو میدان میں لاکر اس کے ذریعے گیند ریفری کو تھمائی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 18:15

روس میں ریچھ کو میدان میں لاکر اس کے ذریعے گیند ریفری کو تھمائی گئی
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) روس میں فٹبال لیگ کے ایک میچ سے قبل ریچھ کو میدان میں لاکر اس کے ذریعے گیند ریفری کو دینے اور شائقین کیلئے ریچھ کی تالیوں پر جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سدھائے ہوئے اس ریچھ نے میدان میں آکر نہ صرف میچ میں استعمال ہونے والی بال ریفری کو تھمائی بلکہ اس کے بعد تماشائیوں کی جانب دیکھتے ہوئے تالیاں بھی بجائیں اس ریچھ کے ساتھ اس کا ٹرینر بھی موجود تھا۔

یاد رہے کہ ریچھ روس کا سرکاری نشان بھی ہے۔ لیگ انتظامیہ کے اس اقدام کو جانور کے ساتھ ظلم اور شائقین و کھلاڑیوں کیلئے خطرناک بھی قرار دیا گیا ہے۔مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیگ کے بقیہ میچوں میں اس عمل کو دہرانے سے گریز کیا جائے۔خیال رہے کہ روس میں تقریباً ایک ماہ بعد فٹبال کا ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے اور شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے نت نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لیگ کی جانب سے اس معاملے پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
وقت اشاعت : 18/04/2018 - 18:15:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :