ویرات کوہلی کے 62گیندوں پر92رنز ،آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سکورکرنے والے کھلاڑی بن گئے

کوہلی آئی پی ایل میں مجموعی طورپر4619رنزبناچکے ہیں، سریش رائنا 4558رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

ویرات کوہلی کے 62گیندوں پر92رنز ،آئی پی ایل میں  سب سے زیادہ سکورکرنے والے کھلاڑی بن گئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی 62گیندوں پر92رنزبناکرانڈین پریمیئرلیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکورکرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ،تاہم ان کی کوششیں رائیل چینلنجربینگلورکی اس سال کے ٹورنامنٹ میں ناکامی کے سلسلے کونہیں روک سکی۔کوہلی کی اننگزکے بعدوہ 153میچزمیں آئی پی ایل میں مجموعی طورپر4619رنزبناچکے ہیں ،اس طرح وہ چنائے سپرکنگزکے سریش رائناسے 4558رنزکے مقابلے میں آگے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی اننگزتاہم اس وقت رائیگاں گئی جب بنگلورکی ٹیم دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینزسے 46رنزسے ہارگئی۔کوہلی جورواں سیزن کے چارمیچزمیں201رنزکے ساتھ آئی پی ایل بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں ،کاکہناتھاکہ میں اس وقت اورنج کیپ پہنتے ہوئے اچھامحسوس نہیں کررہا،کیونکہ حقیقت میں اس کاکوئی مطلب نہیں ہے ۔ہم نے سخت ترین کوشش کی لیکن بریک تھروحاصل نہیں کرپائے ،ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ان کی ٹیم کو213رنزکاہدف دیاتھا،چارمیچزمیں بنگلورکی یہ چوتھی شکست تھی۔
وقت اشاعت : 18/04/2018 - 21:01:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :