شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 15:33

شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ایکشن میں نظر آئیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہد آفریدی ، شعیب ملک اور تھیسارا پریرا ویسٹ انڈیز کیخلاف 31مئی کو لارڈ کرکٹ گراﺅنڈ پر شیڈول چیریٹی میچ میں ریسٹ آف دی ورلڈ کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ چیریٹی میچ کیریبیئن جزائر میں گزشتہ سال آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا کے باعث ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے سلسلے میں فنڈز اکٹھے کرنے کے سلسلے میں منعقد کیا جارہاہے۔شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009ءمیں لاہور کرکٹ گراﺅنڈ پر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جبکہ تھیسارا پریرا 2014ءکا ورلڈ ٹی ٹونٹی اپنے نام کرنے والی سری لنکن ٹیم میں شامل رہے ہیں ۔انگلینڈ کے ون ڈے کپتان اس میچ میںریسٹ آف دی ورلڈ الیون کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ 

وقت اشاعت : 19/04/2018 - 15:33:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :