چینی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دےدیا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:31

چینی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دےدیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات آنے والے چینی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جاوید آفریدی کی دعوت پر 2 چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی ژانگ پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی کے خصوصی مہمان بنے ، پشاور زلمی کے مینٹور اور سابق کپتان یونس خان نے چینی کرکٹرز کو پشاور زلمی کی شرٹس پیش کیں اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر چینی کرکٹرز کا استقبال کیا۔

دونوں کرکٹرز نے پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز میں یونس خان، ڈیرن سیمی اور ثقلین مشتاق سمیت دیگر کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ پریکٹس کی ۔ اس موقع پر یوفی ژانگ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیو ں کے ساتھ ٹریننگ کرنا ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ تھا جسے وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پشاور زلمی کے کوچز سے بیٹنگ ،باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف ٹپس سیکھیں جو ان کے بہت کام آئیں۔
وقت اشاعت : 19/04/2018 - 16:31:58