جوکووچ کو شکست، ڈومنک تھائم، الیگزینڈر زیوریف، ڈیوڈ گوفن، گریگور دمترف اور مرین کلک مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 22:49

جوکووچ کو شکست، ڈومنک تھائم، الیگزینڈر زیوریف، ڈیوڈ گوفن، گریگور دمترف اور مرین کلک مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
مونٹی کارلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈومنک تھائم، الیگزینڈر زیوریف، ڈیوڈ گوفن، گریگور دمترف اور مرین کلک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، نوویک جوکووچ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7، (2-7)، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے ہم وطن کھلاڑی سٹرف کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا، ڈیوڈ گوفن بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ کو شکست فاش سے دوچار کیا، گریگور دمترف نے جرمن کھلاڑی فلپ کو زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، مرین کلک کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائے۔

وقت اشاعت : 19/04/2018 - 22:49:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :