فاسٹ باؤلرز کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ 23 اپریل سے شروع ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 13:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام فاسٹ باؤلرز کیلئے کی مہارت کو نکھارنے کیلئی ڈویلپمنٹ کیمپ 23 اپریل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ کیمپ کیلئے ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں نوید احمد، شاہنواز، ماجدعلی، کلیم اللہ، شادب مجید، عاطف جاوید، ارشد، احسان اللہ، محمد ثاقب، ذوالقرنین آفریدی، ایم عادل کاکڑ، عزیز اللہ، حمایت اللہ وزیر، فہد عارف، زاہد اقبال، انس خان ووار، محمد زمان، ابرار احمد اور بلال شاہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوچز ان کھلاڑیوں کو کیمپ میں تربیت دیں گے۔ یہ کیمپ 2 مئی تک جاری رہے گا اور کیمپ کھلاڑیوں کی مزید مہارت کو نکھارنے کیلئے لگایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 13:14:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :