سیاسی مداخلت سری لنکا کرکٹ کی تباہی کا سبب ہے، مرلی دھرن

جمعہ 20 اپریل 2018 19:38

سیاسی مداخلت سری لنکا کرکٹ کی تباہی کا سبب ہے، مرلی دھرن
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سابق جادوگر سپنر متھایا مرلی دھرن نے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ تباہ ہو رہی ہے، وہ لوگ جو کرکٹ جانتے ہی نہیں سری لنکن کرکٹ کے امور چلا رہے ہیں اسلئے ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری ٹیم کی کارکردگی زوال کا شکار ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آنے کی بجائے دن بدن خراب ہو رہی ہے۔

2011ء میں ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کھیلا، 2014ء میں آئی لینڈرز نے ٹونٹی عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن گزشتہ چار برس سے ہماری ٹیم مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اعتماد کا کھیل ہے، کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے کیلئے حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے، میں چار پانچ برس ون ڈے میں ناکام رہا لیکن رانا ٹنگا نے مجھے حوصلہ دیا جس کی وجہ سے میں ٹیسٹ کے بعد اس فارمیٹ میں بھی کامیاب رہا لیکن آج کل کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ اگر آپ نے اس سیریز میں پرفارم نہ کیا تو سکواڈ سے باہر کر دیئے جائو گے ایسی صورت میں ان کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، کوسل مینڈس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار انٹری اور ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ ان کا مستقبل روشن ہے لیکن ایک سیریز میں ناکامی کے بعد انہیں سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 19:38:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :