سائوتھ ایشین ہوپس، جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاکستان کا بنگلہ دیش کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

جمعہ 20 اپریل 2018 23:13

سائوتھ ایشین ہوپس، جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاکستان کا بنگلہ دیش کو ہرا کر فاتحانہ آغاز
مالے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) سائوتھ ایشین ہوپس، جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ابتدائی میچ میں 3-0 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مالدیپ میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی۔ ایونٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان مالدیپ، پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ 22 اپریل کو اختتام پذیر ہو گی۔
وقت اشاعت : 20/04/2018 - 23:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :