کرس گیل کنگز الیون پنجاب کے ٹیم ڈائریکٹر کے شکر گزار

وریندر سہواگ نے مجھے ٹیم کیلئے خرید کر آئی پی ایل کو بچا لیا ،بیٹسمین

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:21

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور 21سنچریاں بنانیوالے کرس گیل کنگز الیون پنجاب کے ٹیم ڈائریکٹر وریندر سہواگ کے شکرگزار ہیںجنہوں نے ان کو نیلامی کے دوران آخری لمحات میں ٹیم کیلئے خرید کر آئی پی ایل کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

11ویں ایڈیشن کے اولین سنچری میکر آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران2 مرتبہ بولی نہ لگنے پر کسی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے لیکن دو مسلسل میچز میں مرد میدان کا ایوارڈ لے کر انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا۔

کرس گیل کے مطابق انہیں نیلامی میں نظر انداز کئے جانے کا کوئی دکھ نہیں ہوا بلکہ وہ ثابت قدم رہے اور لوگوں کی اس بات سے متفق نہیں کہ انہیں خود کو ثابت کرنا ہے۔ جارحانہ بیٹسمین کے مطابق وہ خود کو ہر سطح پر ثابت کر چکے جس کا ثبوت ان کی کارکردگی ہے۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2018 - 16:21:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :