پیٹرنز ٹرافی گریڈ II ،فائنل کے پہلے روز زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:22

پیٹرنز ٹرافی گریڈ II ،فائنل کے پہلے روز زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پیٹرنز ٹرافی گریڈ II چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کے پہلے روز زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جواب میں غنی گلاس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنا لئے۔

(جاری ہے)

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل کے پہلے روز غنی گلاس نے ٹاس جیت کر پہلے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 78.1 اوور میں 293 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ عاقب شاہ 72، سعد نسیم 71، شکیل انصار 52 اور رضا علی ڈار 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ غنی گلاس کی طرف سے محمد عمر نے چار جبکہ حسنین بخاری نے تین اور الفت شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر غنی گلاس نے 9 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 21/04/2018 - 19:22:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :