واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل نے شرکت کرکے حاضرین کا جوش دوبالا کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:52

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل نے شرکت کرکے حاضرین کا جوش دوبالا کردیا۔فاسٹ باؤلر حسن علی نے روایتی انداز میں جشن منایا تو فضاء نعرہ تکبیر،جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں قومی کرکٹرز اور آفیشلز نے شرکت کی جس سے حاضرین کا جوش اور ولولہ دوبالا ہوگیا۔

پاکستانی سپیڈ سٹار حسن علی نے اپنے روایتی انداز میں جشن منا کر سماں باندھ دیا۔پرچم اتارنے کی تقریب میں کھلاڑیوں اور حاضرین کی جانب سے نعرہ تکبیر،جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جس سے فضاء گونج اٹھی۔
وقت اشاعت : 21/04/2018 - 20:52:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :