انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس (کل) ہو گا، نجم سیٹھی اور سبحان احمد بھی شرکت کریں

گے، ششانک منوہر کی بطور آئی سی سی چیئرمین مدت میں توسیع، ورلڈ کپ کی تاریخ اعلان ایجنڈے میں شامل

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:46

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس (کل) ہو گا، نجم سیٹھی اور سبحان احمد بھی شرکت کریں
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس (کل) اتوار کو کولکتہ، بھارت میں ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی آئی سی سی بورڈ اجلاس اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئی سی سی ایگزیکٹو اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں ششانک منوہر کی بطور آئی سی سی چیئرمین مدت میں توسیع، آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کا اعلان ایجنڈے میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس میں چیئرمین ششانک منوہر کی مدت میں توسیع اہم ایجنڈا ہو گا، منوہر آئی سی سی کے پہلے آزادانہ چیئرمین تھے اور ذرائع کے مطابق وہ اس بار چیئرمین انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے تو جون میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس میں ان کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین جائلز کلارک نے بھی پوزیشن کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن کیا وہ دیگر ممالک کے نمائندوں کی حمایت حاصل کر سکیں گے، اس کے علاوہ آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول، آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ کا اعلان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس بات کا بھی امکان ہے کہ پاکستان اجلاس میں بھارت کی مسلسل باہمی سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی کے مسئلے کو بھی اٹھائے گا۔

وقت اشاعت : 21/04/2018 - 21:46:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :