فاسٹ باؤلرز کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ (آج)شروع ہوگا

اتوار 22 اپریل 2018 11:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام فاسٹ باؤلرز کی مہارت کو نکھارنے کیلئی ڈویلپمنٹ کیمپ (آج) پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ کیمپ کیلئے ملک بھر سے 25 فاسٹ بائولرز کو مدعو کیا گیا ہے جن میں نوید احمد، شاہنواز، ماجدعلی، کلیم اللہ، شادب مجید، عاطف جاوید، ارشد، احسان اللہ، محمد ثاقب، ذوالقرنین آفریدی، ایم عادل کاکڑ، عزیز اللہ، حمایت اللہ وزیر، فہد عارف، زاہد اقبال، انس خان ، محمد زمان، ابرار احمد اور بلال شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کوچز بائولرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے ان کی معاونت کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/04/2018 - 11:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :