مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز بورڈ سے گفتگو حتمی مرحلے میں داخل

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ سپین بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کا اعلان جلد متوقع

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) لیگ اسپنر مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے گفتگو حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ،اس حوالے سے اعلان جلد متوقع ہے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ مشتاق احمد کا معاہدہ رواں ختم ہورہا ہے ،ان سے مزید معاہدے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا تو انہوں دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

92 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور اپنے وقت کے مایہ ناز لیگ اسپنر نے حال ہی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے رابطے کئے تھے ،لنکن بورڈ سے معاملات طے پاجانے کی خبریں بھی زیر گردش رہیں ۔پھر یہ خبر بھی آئی کی سری لنکا نے سابق آسٹریلوی اسپنر پیٹر سلیپ اور رووان کلپگے سے معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کردیا تھا۔دوسری طرف مشتاق احمد کی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ،امکان ظاہر کیا جارہا ہے اسپین بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 22/04/2018 - 23:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :