چین :ڈریگن بوٹ ،سو میٹر ریس ہیوآن نے جیت لی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ابتدائی رائونڈز میں چھپن ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا ، سولہ کامیاب ٹیموں نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس، ہیو آن ڈریگن بوٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم نے سو میٹر مقابلہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ہیو آن کی ٹیم نے سو میٹر فاصلہ تئیس اعشاریہ نو سات سیکنڈز میں طے کیا۔نارتھ ایسٹ الیکٹرک پاور یونیورسٹی کی ٹیم دوسرے نمبر آئی، مقابلے کے ابتدائی رائونڈ میں چھپن ٹیموں نے حصہ لیا اور سولہ ٹیمیں فائنل رائونڈ میں آئیں۔ڈریگن بوٹ ٹورنامنٹ کا آغاز دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا اور اب یہ ملک کا سب سے مقبول مقابلہ بن گیا ہے۔ فاتح کو ملک میں جاری دوسرے مقابلوں کی نسبت زیادہ انعام دیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 22/04/2018 - 23:21:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :