دورہ انگلینڈ ، آئرلینڈ، پی سی بی نے مکی آرتھر کی ’زبان بندی ‘ کرد ی

پیر 23 اپریل 2018 11:52

دورہ انگلینڈ ، آئرلینڈ، پی سی بی نے مکی آرتھر کی ’زبان بندی ‘ کرد ی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو دو سال قبل ماضی کے سپیڈ سٹار وقار یونس کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اہم ترین ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اپنے نجی خاندانی مسائل کی وجہ سے ان دنوں سخت پریشان ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر روانگی سے قبل انہیں تنبیہ کی ہے کہ وہ سلیکشن کے معاملات پر لب کشائی سے گریز کریں،لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوران بھی میڈیا کا مکی آرتھر کے ساتھ کوئی سیشن نہیں رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے کامران اکمل، وہاب ریاض، فواد عالم، محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں کے بارے میں جو پالیسی بیانات دیئے اس پر بورڈ نے انگلینڈ روانگی سے قبل کوچ کو طلب کرکے انہیں زبان بندی کی ہدایت کی ہے۔اعلی پی سی بی افسران نے مکی آرتھر کو سمجھا دیا ہے کہ آئندہ غیر ذمہ دارانہ بیانات برداشت نہیں کئے جائیں گے، وہ جارحانہ بیانات سے گریز کریں کیوں کہ اس طرح بیانات دینے کا انداز بورڈ کی پالیسی کے منافی ہے۔
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 11:52:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :