نوجوان پاکستانی بلے باز نے لارڈز میں سنچری کا خواب آنکھوں میں بسالیا

پیر 23 اپریل 2018 11:56

نوجوان پاکستانی بلے باز نے لارڈز میں سنچری کا خواب آنکھوں میں بسالیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) نوجوان بلے باز سعد علی کی آنکھوں میں بھی لارڈز میں سنچری کا خواب جگمگانے لگا۔24سالہ سعد علی کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو متوقع ہے، انھوں نے اس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کا اختتام ٹاپ سکورر کے ساتھ کیا اور 68.35 کی ایوریج اور 72.55 کے سٹرائیک ریٹ سے 957 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

سعد علی کہتے ہیں کہ یہ میرے لیے حقیقت میں ایک قابل فخرلمحہ ہے، اس موقع کا میں نے برسوں انتظار کیا ، اب میں اپنی پہلی منزل پاچکا اور اگر موقع ملا تو اگلی منزل لارڈز میں سنچری سکور کرنے کی ہوگی۔

یاد رہے کہ سعد علی کی مجموعی فرسٹ کلاس ایوریج 46.93 اور سٹرائیک ریٹ 51.42 ہے، انھیں گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم میںطلب کیا گیا جہاں پر انھوں نے 3 سنچریاں اور اتنی ہی ہاف سنچریاں سکور کیں، ان میں 232 رنز کی ایک اننگز بھی شامل ہے۔ 
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 11:56:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :