لاہور،سپر کبڈی لیگ کیلئے ٹیموں کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے

پیر 23 اپریل 2018 21:08

لاہور،سپر کبڈی لیگ کیلئے ٹیموں کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سپر کبڈی لیگ کیلئے ٹیموں کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے۔ ہر ٹیم نے پلاٹینم، گولڈ اور فارن پلیئرز کیٹگریز میں سے 10,10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، غیرملکی پلیئرز میں ایرانی میلاد شیرہاک، جابر حماتی، فرہاد ناگی، محمد بابا علی، مرتضیٰ جیلام، بنگلہ دیشی مسعود کریم، سبوج، سری لنکن ملندا چتورنگا، رانیڈو چمارا جبکہ ملائیشین موگلین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی نار سپر کبڈی لیگ کے اولین ایونٹ کا انعقاد یکم سے 10 مئی تک لاہور میں ہو گا، لیگ میں شریک 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پشاور حیدرز، کشمیر جانباز، گجرات واریئرز، ساہیوال بلز، کراچی زورآور، اسلام آباد آل سٹارز، فیصل آباد شیردل، لاہور تھنڈرز، گوادر بہادرز اور ملتان سکندرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں ڈرافٹس کی تقریب منعقد کی گئی، مجموعی طور پر 126کھلاڑی ڈرافٹس کا حصہ بنے جنہیں تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا، پلاٹینم میں20، گولڈ میں90 اور فارن کیٹگری میں 16 پلیئرز کو رکھا گیا جن میں ایران کے 5، سری لنکا، عراق، کینیا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کے 2، 2 جبکہ جاپان کا ایک کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شامل تھے، ہر ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں 2 پلاٹینم، 7 گولڈ اور ایک غیرملکی کھلاڑی ہے، ہر ٹیم کیلیے کھلاڑی خریدنے کی حد 15 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سب سے پہلے قرعہ اندازی کے ذریعے تمام فرنچائزز کے کوچز کا انتخاب کیا گیا۔ زاہد رشید (پشاور)، عدنان ارشد (کشمیر)، راحت مقصود (گجرات)، محمد شفیق (ساہیوال)، غلام محمد (کراچی)، سیف اللہ (اسلام آباد)، مبشر اقبال (فیصل آباد)، اقرار حسین(لاہور)، بادشاہ گل (گوادر)، غلام علی بٹ (ملتان) بطور کوچز منتخب ہوئے۔ بعد ازاں کبڈی کوچز نے مینجمنٹ کے ساتھ مل کر اپنی ٹیموں کیلیے کھلاڑی چنے۔

فیصل آباد نے پلاٹینم کیٹگری میں ناصر علی، ابرار خان، گولڈ کیٹگری میں اعظم شاہ، حیدر علی، راشد محبوب، شرافت علی، عابد حسین، احمد، وسیم اکرم جبکہ غیرملکی پلیئر رانیڈو چمارا (سری لنکا) کو منتخب کیا۔ گجرات نے پلاٹینم کیٹگری میں محمد عمران، تحسین اللہ، گولڈ کیٹگری میں وقار علی، دلدار احمد، محمد طارق، رائے مبشر علی، اسد علی، شبیر اللہ، سیف اللہ جبکہ غیرملکی پلیئر محمد بابا علی (ایران) کو چنا۔

گوادر نے پلاٹینم کیٹگری میں ابرار حسین، علی شان، گولڈ کیٹگری میں وقار اسلم، رحمان علی، عادل حسین، شعیب ممتاز، اعجاز مسیح، بلال خان، شہباز علی جبکہ غیرملکی پلیئر ملندا چتورنگا (سری لنکا)کا انتخاب کیا۔ کراچی نے پلاٹینم کیٹگری میں محمد ندیم، واجد علی، گولڈ کیٹگری میں محمد مشاہد، عبدالمنان، محمد سلیم، شبیر احمد، عباس علی، سیف الملوک، عدیل اعظم جبکہ غیرملکی پلیئر مسعود کریم (بنگلہ دیش)کو اپنے سکواڈ میں جگہ دی۔

ملتان نے پلاٹینم کیٹگری میں وسیم سجاد، ارسلان احمد، گولڈ کیٹگری میں صابر علی، عبدالمختار، وقاص حسین، جنید سرور، محمد عقیل، محمد مصطفیٰ بجلی، امجد علی جبکہ غیرملکی پلیئر جابر حماتی (ایران) کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ ساہیوال نے پلاٹینم کیٹگری میں محمد نثار، سجاد شوکت، گولڈ کیٹگری میں وقاص علی، حسن علی، عامر محمود، افضل علی، فیضان ریاض، عابد حسین، رفیق جبکہ غیرملکی پلیئر سبوج (بنگلہ دیش) کو اپنی ٹیم میں جگہ دی۔

پشاور نے پلاٹینم کیٹگری میں اخلاق حسین، عثمان زادہ، گولڈ کیٹگری میں قیصر عباس، سبحان اسلم، عثمان خالد، محمد یوسف، محمد یاسین، عبدالرحمان، عمران علی جبکہ غیرملکی پلیئر میلاد شیرہاک (ایران) ٹیم میں شامل کیا۔ اسلام آباد نے پلاٹینم کیٹگری میں محمد رضوان، محمد ارشاد، گولڈ کیٹگری میں زاہد نواز، حسن رضا، شاہد اقبال، محمد ذیشان، فیصل ندیم، آصف ججہ، زین علی جبکہ غیرملکی پلیئر فرہاد ناگی (ایران) کا انتخاب کیا۔

لاہور نے پلاٹینم کیٹگری میں مدثر شاہ، محمد سفیان، گولڈ کیٹگری میں احسن محمود، عاطف سہیل، محمد افضل، محمد علی، محمد مجاہد، محمد عابد، مظہر اقبال جبکہ غیرملکی پلیئر مرتضیٰ جیلام (ایران)کو چنا۔ کشمیر نے پلاٹینم کیٹگری میں کاشف رزاق، عاطف وحید، گولڈ کیٹگری میں صدام حسین، مزمل حسین، سجاد احمد، عاصم حنیف، طارق منیر، توحید شفا، شہرام علی جبکہ موگلین (ملائیشیا) کو غیرملکی پلیئر کے طور پر منتخب کیا۔ آخر میں تمام ٹیموںکی کٹس بھی متعارف کروائی گئیں۔
وقت اشاعت : 23/04/2018 - 21:08:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :