شعیب اور ثانیہ کے’ ننھے مہمان‘ کی پیدائش کب تک متوقع؟

منگل 24 اپریل 2018 12:15

شعیب اور ثانیہ کے’ ننھے مہمان‘ کی پیدائش کب تک متوقع؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری گذشتہ روز دونوں سوشل میڈیا پر سنا چکے ہیں۔ثانیہ مرزا گزشتہ 3 ماہ سے امید سے ہیں اور ننھے مہمان کی ولادت اکتوبر میں متوقع ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے تصدیق کی کہ وہ 6 ماہ بعد پہلے بچے کے والد بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ یہ نہیں بتا سکتے کے بچے کی پیدائش کس ملک میں ہوگی کیوں کہ پیدائش کا مقام ابھی طے نہیں ہوا ہے،انہیں اس حوالے سے کچھ وقت درکار ہے، جلد ہی مقام پیدائش سے آگاہ کردیا جائے گا۔انہوں نے مداحوں سے بچے اور اپنے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت دونوں خاندانوں کے لیے خوشی کا ہے اور اس خوشی کو سب کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 12:15:23