لیونارڈو میئر اور بینواٹ پیری نے بارسلونا اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 13:16

بارسلونا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) لیونارڈو میئر، بینواٹ پیری، گریشیا لوپز اور ایو کرلووچ نے بارسلونا اوپن کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر نے جرمنی کے مسچا زویور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-0 رہا۔ فرانس کے بینواٹ پیری نے چلی کے نکولس جیری کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-7 اور 6-4 سے ہرایا۔ سپین کے گریشیا لوپز نے جاپان کے سوگیتا کو 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں سربیا کے ایو کرلووچ نے سپین کے روبریڈو کو 6-7 ، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 24/04/2018 - 13:16:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :