پاکستان اور بھارت 2019 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پھر سے ٹکرانے کیلئے تیار

روایتی حریفوں کے درمیان انگلینڈ کے شہر اولڈ ٹریفڈ مانچسٹر میں 16 جون 2019 کو ٹکراو ہوگا

muhammad ali محمد علی منگل 24 اپریل 2018 21:24

پاکستان اور بھارت 2019 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پھر سے ٹکرانے کیلئے تیار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) پاکستان اور بھارت 2019 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پھر سے ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کے میچز کا شیڈول تقریباََ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو ایک مرتبہ پھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت 2019 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پھر سے ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان انگلینڈ کے شہر اولڈ ٹریفڈ مانچسٹر میں 16 جون 2019 کو ٹکراو ہوگا۔ آئی سی سی کو اس میچ سے کثیر منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ آئی سی سی نے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے غرض سے گلوبل ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھنا شروع کردیا ہے تاکہ دونوں حریفوں کے میچ کے باعث زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے۔
وقت اشاعت : 24/04/2018 - 21:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :