لکی سٹار نے ایسٹ زون آئی سی اے کرکٹ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں آصف میموریل کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 25 اپریل 2018 13:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایسٹ زون آئی سی اے کرکٹ چیمپئن شپ میں لکی سٹار نے آصف میموریل کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

بھٹو کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں آصف میموریل کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 36 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ شعیب خالق نے 78 اور محمد عرفان نے 55 رنز سکور کئے۔ جواب میں لکی سٹار نے مطلوبہ ہدف 32 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد نذیر 75 اور حمزہ ارشاد نے 71 رنز سکور کئے۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 13:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :