دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہوگا ،ْرمیز راجہ

بطور کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن کے معاملے میں مستقل مزاجی دکھا نا ہوگی ،ْمیڈیا سے بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کپتان سرفراز احمد کو خبردار کیا ہے کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہوگا ،ْبطور کپتان وکٹ کیپر کو اپنا دماغ بدلنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ایک اور انگلینڈ میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے لندن پہنچ چکی ہے ،ْ5 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچوں میں ٹیم پاکستان کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ بطور کپتان اور کھلاڑی سرفراز احمد کے لئے انتہائی مشکل ہو گا۔

سابق ٹیسٹ اوپنر نے کہا کہ جب آپ پانچ ایسے بلے بازوں کے ساتھ پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کر رہے ہوں جو کبھی وہاں نہ کھیلے ہوں تو اسے خطرناک ہی کہا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشز میں پاکستان کی بولنگ کا بھی توقعات پر پورا اترنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔رمیز راجا کے مطابق بطور کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن کے معاملے میں مستقل مزاجی دکھا نا ہوگی، کنڈیشنز کے حساب سے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے ایسے کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوگی جو انہیں طویل عرصے تک خدمات پیش کر سکیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان وکٹ کیپر کو اپنا دماغ بدلنا ہوگا، درست ہے کہ ٹی 20اور ون ڈے کر کٹ میں انہیں تواتر کے ساتھ کامیابیاں مل رہی ہیں لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں ابھی انہیں خود کو ثابت کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کو سیشنز کے حساب سے حکمت عملی مرتب کر نا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کبھی ٹیم اچھا نہ کرے تو دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ،ْبالخصوص اپنی پرفارمینس کو اٹھا کر رکھنا ہوگا کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کپتان کی عزت ہو گی ،تو ٹیم تب ہی کھٹری ہو سکے گی۔

رمیز راجا نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ آسان نہیں ہوگا تاہم اگر سرفراز کی قیادت میں ٹیم عمدہ کارکردگی کے مظاہرے میں کامیاب رہی تو پھر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 13:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :