سری لنکا کرکٹ کے انتخابات آئندہ ماہ 19 مئی کو بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہوں گے

بدھ 25 اپریل 2018 13:10

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سری لنکا کرکٹ کے انتخابات آئندہ ماہ 19 مئی کو بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس 19 مئی کو ہو گا جس میں آئندہ دو برس کیلئے آفس عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سوما تھیپالا دوبارہ صدارتی عہدے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 27 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 13:10:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :