قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

بدھ 25 اپریل 2018 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے بعد بدھ کی علی الصبح نیپال سے وطن واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں نے انفرادی مقابلوں میں دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں جبکہ ٹیم ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹیم ایونٹ میں خواتین کے مقابلوں میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 13:10:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :