فاسٹ بولر محمد عامر بدھ کی صبح لاہور سے انگلینڈ روانہ

بدھ 25 اپریل 2018 15:01

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) فاسٹ بولر محمد عامر بدھ کی صبح لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے ۔قومی کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم محمد عامر ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تھے۔ذرائع کے مطابق پیسر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ویزا میں تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے جی ایم میڈیا رضا راشد نے اے پی پی کو بتایا محمد عامر بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں اور کینٹربری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر 2010 میں دورہ برطانیہ کے دوران ہی سلمان بٹ اور محمد آصف کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس پر انہیں قید کی سزا کے علاوہ اور 5 سال تک ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔محمد عامر انگلینڈ میں بہترین پرفارمنس کے لئے پر امید ہیں ۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 15:01:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :