قومی کر کٹ ٹیم نے کینٹبری میں بھرپور ٹریننگ کا آغاز کر دیا

ٹرینگ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی

بدھ 25 اپریل 2018 15:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے کینٹبری میں بھرپور ٹریننگ کا آغاز کر دیا ، ٹرینگ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی تاہم اس سے قبل مقامی کلب سے وارم اپ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی مشقیں شروع کر دیں ہیں جس کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔قومی ٹیم ہفتہ سے مقامی کلب کینٹ کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔دورہ برطانیہ کے لیے جانے والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 15:11:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :