انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 19:19

انتظار کی گھڑیاں ختم، ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی ہیں اور ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے تمام میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنے میچز ٹاونٹن، ناٹنگھم، برسٹل اور لارڈز میں کھیلےگی۔

(جاری ہے)

جبکہ قومی ٹیم لیڈز اور بر منگھم میں بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اولڈ ٹریفوڈ، مانچسٹر میں ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون 2019 کو ہوگا۔ جبکہ پاکستانی ٹیم 31 مئی 2019 کو ویسٹ انڈیز،3 جون کو انگلینڈ ، 7جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 23جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کونیوزی لینڈ، 29 جون کوافغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کیخلاف میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 19:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :