ورلڈ کپ 2019، پاک بھارت مقابلہ 16جون کو ہوگا

ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس کا حتمی شیڈول 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا

بدھ 25 اپریل 2018 20:06

ورلڈ کپ 2019، پاک بھارت مقابلہ 16جون کو ہوگا
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو ہو گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ کی طرف سے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ بھارتی ٹیم کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)فائنل اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کے درمیان15دن کا وقفہ مل سکے۔

ابتدائی شیڈول کے تحت بھارت کا پہلا میچ 2 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن اب بھارتی ٹیم 5جون کو پروٹیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔گزشتہ چند ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کا پہلے ہی میچ میں ٹاکرا کرا دیا جاتا تھا لیکن اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کے درمیان میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مدمقابل ہوں گی۔

یہ ایونٹ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح راونڈروبن کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے کم از کم ایک میچ کھیلیں گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 20:06:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :