ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی، پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابر

بدھ 25 اپریل 2018 23:02

ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی، پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابر
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان میچ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو تھائی لینڈ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا، گرین شرٹس ایونٹ میں آج جمعرات کو دو میچز کھیلے گی، پہلے میچ میں اس کا مقابلہ سنگاپور اور دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ کمبوڈیا سے ہو گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں رواں سال ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 23:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :