17ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 4 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 4 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی ۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ان ٹیموں کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 2 مئی کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہوںگی اور منیجرز میٹنگ 3 مئی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ رولز ٹیکنیکل کمیٹی میں ملک سمین خان کمیٹی کے چیئرمین اور محمد ریاض سیکرٹری ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں کرنل (ر) غلام مرتضی، محمد رضوان، انوار احمد انصاری، اعجاز الحق اور سید توقیر احمد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 12:26:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :