پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 5 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے سوئیڈن جانا تھا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے پر سوئیڈن میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 5 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے سوئیڈن میں 29 اپریل سے 6 مئی تک کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کیلئے لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیبل ٹینس ٹیم عاصم قریشی، رمیز حسین، عائشہ اقبال، فاطمہ خان اور محمودہ پر مشتمل ہے۔ٹیم آفیشل عرفان اللہ خان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو سوئیڈن جانے سے روک دیا۔عرفان اللہ خان کے مطابق بیرون ملک جاتے ہوئے اس سے قبل کبھی کھلاڑیوں سے وزارت داخلہ کا لیٹر نہیں مانگا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی دھڑی بندی کھلاڑیوں کے روکے جانے کی وجہ بنی ہے۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 13:23:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :