17ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 4 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا ،ْ مدثر آرائیں

جمعرات 26 اپریل 2018 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں قومی نیٹ بال چمپئن شپ 4 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی ۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ان ٹیموں کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 2 مئی کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہوںگی اور منیجرز میٹنگ 3 مئی کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ رولز ٹیکنیکل کمیٹی میں ملک سمین خان کمیٹی کے چیئرمین اور محمد ریاض سیکرٹری ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں کرنل (ر) غلام مرتضی، محمد رضوان، انوار احمد انصاری، اعجاز الحق اور سید توقیر احمد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 13:23:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :