اسلام آباد کرکٹ چمپئن شپ میں پنجاب کلب، وارئرز کلب اور ینگ کیپٹل کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 26 اپریل 2018 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ کے زیراہتمام اسلام آباد کرکٹ چمپئن شپ میں پنجاب کلب، وارئرز کلب اور ینگ کیپٹل کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پنجاب نے لکی سٹار کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

وارئرز کلب نے عمران میموریل کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور ینگ کیپٹل کلب نے جم خانہ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کرکٹ چمپئن شپ میں (آج) جمعہ کو مارگلہ کلب کا مقابلہ ڈائمنڈ کلب سے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں اور غوری کلب کا مقابلہ لاشسنگز کلب المسلم گرائونڈ پر ہوگا۔ چمپئن شپ میں اسلام آباد کے چار زونز کی 37 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل زون کی 9 ، ویسٹ زون کی 11، نارتھ زون کی 7 اور ایسٹ زون 10 ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 13:23:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :