انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بارے میں ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں

جمعرات 26 اپریل 2018 13:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے آفیشل ہینڈل سے ریپ کیس میں گرفتار ہونے والے سادھو آسارام اور مودی کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا ،ْ اس پر نہ صرف شائقین کی جانب سے حیرت اور برہمی کا اظہار کیا گیا بلکہ بھارتی بورڈ نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا ،ْآئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 13:26:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :