میٹک سینڈز اور وانڈی ویگے پر مشتمل امریکن جوڑی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 26 اپریل 2018 16:27

اسٹٹ گارٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بیتھانی میٹک سینڈز، کوکو وانڈی ویگے پر مشتمل امریکن جوڑی نے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، امریکن جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں سریبوٹنک اور سنتونجا کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اسٹٹ گارٹ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں بیتھانی میٹک سینڈز اور وانڈی ویگے پر مشتمل امریکن جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی سنتونجا اور سلوانین کھلاڑی کیتارینا سریبوٹنک کو 7-6 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 16:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :