رافیل نڈال، کارینو بسٹا، تھائم، کلیزن اور دمترف بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:57

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) رافیل نڈال، پبلو کارینو بسٹا، ڈومنک تھائم، کلیزن اور گریگور دمترف پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی گارشیا لوپز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اسپین کے ہی پبلو کارینو بسٹا بھی پری کوارٹر فائنل میں سرخرو رہے، انہوں نے فرانسیسی کھلاڑی منارینو کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-2، 4-6 اور 7-6، (8-6) سے شکست دی، ڈومنک تھائم نے کووالک کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سلواکین کھلاڑی مارٹن کلیزن نے اسپین کے فلورین لوپز کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کلیزن نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

گریگور دمترف نے جزیری کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 23:57:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :