پی سی بی ویمنز ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ یکم مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 27 اپریل 2018 00:00

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ویمنز ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ یکم مئی سے شروع ہوگی،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ایونٹ زرعی ترقیاتی بینک،سٹیٹ بینک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ پی سی بی الیون چوتھی ٹیم کی طور پر شریک ہوگی، لیگ مرحلہ کے 2را?نڈز ہونگے، دونوں میں ہر ٹیم دیگر کیساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی، دونوں را?نڈز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیمیں 10مئی کو فائنل میں مقابل ہونگی،افتتاحی میچ سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی کے مابین ہوگا۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک ٹیم کی کپتان ثنائ میر ہونگی، سٹیٹ بینک کی قیادت عالیہ ریاض کرینگی،ایچ ای سی کی کمان فضیلہ اخلاق،پی سی بی الیون کی رامین شمیم سنبھالیں گی۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 00:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :