انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا

جمعہ 27 اپریل 2018 09:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں پونے میں مدمقابل ہوں گی۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم کی لیگ میں کارکردگی بہتر جا رہی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

چنائی سپر کنگز نے اب تک کھیلے گئے 5 میں سے 4 میچ جیت رکھے ہیں۔

ممبئی انڈینز اب تک کھیلے گئے 6 میچوں میں سے ایک جیت کر محض 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔ لیگ میں (کل) اتوار کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلے میچ میں راجستھان رائلز کا مقابلہ سن رائزرز حیدرآباد سے جے پور میں ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا ٹکرا کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 09:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :