ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائینگے

جمعہ 27 اپریل 2018 09:20

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 11 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ بی میں ملائیشیا، چائنیزتائپے، بنگلہ دیش، سنگاپور اور کمبوڈیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں بھارت، کوریا، جاپان، ہانگ کانگ چائنہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 28 اپریل کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 29 اپریل کو شیڈول ہے، فائنل میں جگہ بنانے والی دو ٹیمیں رواں برس ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی، یوتھ اولمپکس گیمز 6 سے 18 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 09:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :